مبین گبول عرف مٹکو ہارر فلم "کتاکشا" میں اہم کردار نبھارہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 مارچ 2019 21:24

مبین گبول عرف مٹکو ہارر فلم "کتاکشا" میں اہم کردار نبھارہے ہیں

بنانا نیوز نیٹورک میں شاہ رخ خان، مٹکو اور بے تحاشا دیگر گیٹ اپ کردار نبھانے والے باصلاحیت مبین گبول نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ وہ فلمساز و ہدایتکار ابوعلیحہ کی آنے والی سائیکولوجیکل ہارر فلم کتاکشا میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کتاکشا کے ایک ٹیم ممبر نے انکشاف کیا ہے کہ مبین گبول، فلم میں "مودی" کے نام سے مزاحیہ کردار نبھارہے ہیں جو فلم کے باقی چار مرکزی کرداروں سے الگ تھلگ اور نہایت دلچسپ ہے۔