بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2019 23:31

․کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیاجس کی آج اسمبلی اجلاس میں منظور لی جائیگی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 19قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے ان کمیٹیوں میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ،ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ ،شاہرات و تعمیرات ،محکمہ اطلاعات ،کھیل و ثقافت ،سیاحت ،آثار قدیمہ ،میوزیم و لائبریری ،سماجی بہبود ،ترقی نسواں ،زکواة ،عشر و اوقاف ،حج ،اقلیتی امور ،امور نوجوانان ،داخلہ و قبائلی امور جیل خانہ جات ،پی ڈی ایم اے ،محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی،تعلیم خواندگی و غیر رسمی تعلیم و اعلیٰ تعلیم ،سی ایند ڈبلیو ،سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،لوکل گورنمنٹ ،بی ڈی اے ،جی ڈی اے ،بی سی ڈی اے ،شہری منصوبہ بندی و ترقیات ،حسابات عامہ ،استحقاقات ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،بی واسا ،محکمہ آبپاشی و توانائی ،جنگلات و جنگلی حیات ،ماحولیات ،زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی ،لائیو سٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ،ماہی گیری و خوراک،مالیات ،سرکاری مواعید،ہاوس اینڈ لائبیری کی کمیٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آج ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے ناموں کی منظوری لی جائے گی ہر کمیٹی میں کم سے کم چھ جبکہ زیادہ سے زیادہ 11ارکان شامل کئے گئے ہیں اوسطاً کمیٹیاں 7ارکان پرمشتمل ہونگی۔