چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 4اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

جمعہ مارچ 23:33

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 4اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 4 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہورہائی کورٹ کے رواں ماہ ریٹائر ہونے والے جج جسٹس (ر) قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور ہوگا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کی نشت خالی تھی۔