جامعہ سندھ جامشورو میں جاری انٹر ڈپارٹمینٹل گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء سینٹر فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی ٹیم نے جیت لیا

جمعہ 29 مارچ 2019 23:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) جامعہ سندھ جامشورو میں جاری انٹر ڈپارٹمینٹل گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء سینٹر فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی ٹیم نے جیت لیا، فاتح ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

جامعہ سندھ کے پی سی بی کرکٹ گرائونڈ اور حیدر بخش جتوئی پویلین میں 26 سے 29 مارچ تک جاری رہنے والے انٹر ڈپارٹمینٹل گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء میں جامعہ سندھ کے 21 ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اور سینٹر فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے درمیان کھیلا گیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری کی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے، جواب میں سینٹر فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی ٹیم نے 6 اوورز کی چوتھی بال پر مطلوبہ اسکور بنا کر فائنل میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا، میتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم نے انسٹیٹیوٹ آف کامرس کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے اختتام پر اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ڈائریکٹریس گرلز اسپورٹس مختیار بھٹی، ڈاکٹر رفیق احمد قمبرانی، ڈاکٹر جاوید سومرو، عبدالرزاق نانگراج، ذیشان اور دیگر نے ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے، فائنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض عبدالمجید قمبرانی اور ندیم قمبرانی نے سرانجام دیئے۔