میرپورکرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈلائٹس بھی اسی سال تنصیب اور پی ایس ایل کے میچ کروائیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

یاست میں کوئی چھوٹابڑا نہیں ہے سب برابرہیں۔ ہمیں برادریوں کے چنگل سے نکلناہوگااورریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مل کرکام کرناہوگاتب جاکرریاست ترقی کرئے گی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 30 مارچ 2019 18:55

میرپورکرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈلائٹس بھی اسی سال تنصیب اور پی ایس ایل کے ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ میرپورکرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈلائٹس بھی اسی سال تنصیب اور پی ایس ایل کے میچ کروائیں گے۔وزیراعظم ادارہ ترقیات میرپوراورمسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے تعاون سے انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنائے گئے فٹ بال پریکٹس گرائونڈ اور فلڈلائٹس کاباقاعدہ افتتاح کیا اور 14 سال سے کم عمرکے بچوںکانمائشی فٹ بال میچ بھی دیکھا۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں اورگرائونڈ کامعائنہ بھی کیا۔ادارہ ترقیات اورمسلم ہینڈ کے تعاون سے بننے والا یہ فٹ بال پریکٹس گرائونڈ آزاد کشمیر میں پہلااورپاکستان کا5 واں پریکٹس گرائونڈ اور اکیڈمی ہے جس میں انٹرنیشنل معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی کوچنگ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمدفاروق خان، وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ،ایم ڈی اے ، ایم ڈی ایچ چوہدری محمدسعید، ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، مسلم ہینڈ کے کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید نورشاہ، ارسلان نصرت، چوہدری عبدالغفور نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پروزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ارشاد قریشی، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ڈی جی ملک ذوالفقارعلی، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب ، ڈی آئی جی سردار گلفراز خان، ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان، صدربار طارق بشیرایڈووکیٹ، ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ چوہدری کاشف، ڈائریکٹر ایڈمن امجدمغل، ڈائریکٹر ایم ڈی اے مرزاکلیم جرال ، ڈائریکٹرورکس میاںارشد، ڈپٹی ڈائریکٹرایم ڈی اے اخترمیر کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم ڈی اے اورمسلم ہینڈکے تعاون سے نوجوان نسل کوصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ دینے کے لیے جوکاوشیں کی گئی ہیں وہ خراج تحسین کی لائق ہیں اس کاتمام کریڈٹ وزیرایم ڈی اے وسپورٹس چوہدری محمدسعید اور ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا کوجاتاہے۔ مسلم ہینڈ نے میرپور میں جورفاعی اوربالخصوص پینے کے صاف پانی کے منصوبہ جات شروع کیے ہیں اس سے میرپورکے لوگوں کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق78 فیصد صاف پانی میسر آرہاہے جس سے لوگوں کو بیماریوںسے بچایاجارہاہے۔

مسلم ہینڈ آزادکشمیر کے دیگراضلاع میںبھی اس طرح کے مختلف پراجیکٹس پرکام کرئے حکومت مسلم ہنڈ کی بھرپورمعاونت کرئے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ این ٹی ایس اور غیرجانبدارپبلک سروس کمیشن کے بعد پولیس اورمحکمہ مال میں پٹواری بھی این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کریں گے۔ اگرمیں آئندہ حکومت میں نہ بھی ہوں تو کم از کم آئندہ آنے والی حکومتوں کے لیے ایسی راہیں متعین کرکے جائوں گاجس سے نسلوں کافائدہ ہو۔ میں نے الیکشن میں بھی ووٹ کے حصول کے لیے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا۔ ریاست میں کوئی چھوٹابڑا نہیں ہے سب برابرہیں۔ ہمیں برادریوں کے چنگل سے نکلناہوگااورریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مل کرکام کرناہوگاتب جاکرریاست ترقی کرئے گی۔