مریدکے،14اتائیوں کے کلینک سربمہر ،مقدمات درج

ہفتہ 30 مارچ 2019 19:48

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2019ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل مریدکے ڈاکٹر محمد یونس کے تحصیل ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے چودہ اتائیوں کے کلینک سربمہر ،مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ کی ہدائت پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یونس اور تحصیل ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے مریدکے نارنگ اور ریانپورہ کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارکر چودہ اتائیوں کے کلینک سربمہر کردئے دونوں افسران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتائیت کی آڑ میں کسی کو انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا اور نہ ہی نشہ آور ادویات کے نام پر موت فروخت کرنے والوں کو چھوڑیں گے انہوں نے کہا چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :