عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا کل سرگودھا میں تاریخی تحفظ ناموسِ رسالتؐ ملین مارچ کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان

ہفتہ 30 مارچ 2019 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز نے آج31مارچ اتوار کو شاہینوں کے شہر سرگودھا میں ہونیوالے تاریخی تحفظ ناموسِ رسالتؐ ملین مارچ کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تاریخ ساز ملین مارچ پنجاب کی تاریخ کا ایک فقید المثال مارچ ہوگاعلماء نے کہا کہ آج سرگودھا میں لاکھوں عوام کا مارچ نہ صرف جعلی حکمرانوں کے اوسان خطاء کردیگابلکہ بیرونی دبائو پر ہونیوالے فیصلوں کیخلاف بھی غیور عوام کا ایک کھلا عوامی ریفرنڈم ہوگا اس تاریخی مارچ میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کیلئے تجدید عہد کرینگے اور اسکے بعد آئندہ کے تحفظ ناموسِ رسالتؐ مارچ کے پروگرام کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارامشن ہے۔ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔علماء نے مزید کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پربناتھالیکن ایک سازش کے تحت یہودی لابی کے ایجنٹوں کوملک پرمسلط کرکے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت قانون کے خلاف سازشیں شروع کی گی ہیں جن کوناکام بنانے کے لئے ملک بھرکی طرح آج سرگودھا میں تاریخ سازملین مارچ ہوگا۔یہ ملین مارچ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ہرسطح پربھرپور شرکت کریں لاکھوں کارکنان اورعوام ملین مارچ میں شرکت کریں گے اورنئے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں نکلیں گے۔