بلاول بھٹو زرداری جتنے الزام لگانے ہیں لگالیں ہم ہرسوال کاجواب دینے کیلئے یہاں ہیں،شہریار آفریدی

ٌپارلیمان میں بلاول کے سوالوں کا جواب دوں گا،بھٹو نے کبھی پاکستانی مفادات کے خلاف بات نہیں کی ، بلاول سوچیں کیسے بیانات دے رہے ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، پیسوں کا سوال کرتے ہیں تو زبان کسی اور کی بولی جاتی ہے ں* مدارس کی حکومت دشمن نہیں ہے کیا اس سے پہلے کسی حکومت نے مدارس کی طرف توجہ دی ، مذھب و مسلک کے نام پہ گلے کاٹنا شریعت نہیں ،مدارس کے ویزے سے متعلق مسائل جلد حل کرلیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ کا جامعہ بنوریہ میں خطاب

اتوار 31 مارچ 2019 00:05

بلاول بھٹو زرداری جتنے الزام لگانے ہیں لگالیں ہم ہرسوال کاجواب دینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ آمد طلبہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر جید علماء کرام اور جامعہ بنوریہ عالمیہ طلبہ استاتذہ بھی موجودتھے ،وزیر مملکت نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ظہر کی نماز ادا کی،اس موقع پر وفاقی وزیر آفتاب جہانگیر ، ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ ، ایم پی اے سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ، دیگر علماء کرام بھی موجودتھے اس موقع پر مفتی محمدنعیم نے ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے طلبہ کو ویزوں کے مسائل ہیں ،ویزوں کے مسائل کے بعد انڈیا نے مدارس کے لئیے غیر ملکی طلبہ کو ویزوں میں سہولت دے رہا ہے غیر ملکی طلبہ پاکستانی سفیر ہیں ، شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ کا جامعہ بنوریہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ۔

(جاری ہے)

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہر یار آفریدی کا جامعہ بنوریہ آمد پر شکریہ اد کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک ایسا ہے ادارہ ہے جس میں پچاس ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ہماری شاخیں ملاکر 10ہزار طلبہ بنتے ہیں ،شہر یار خان صاحب کے آنے کا مشکور ہوں اس وقت تھالینڈ کے اندر نوے فیصد جامعہ کے ہیں ،جامعہ دینی ادارہ ہی نہیں عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے ،پوری دنیا میں جامعہ کا فیض چل رہاہے ہمارے طلبہ کو ویزوں کے مسائل کا سامنا ہے ،یہ ملک اسلام ہے نام پر بنا ہے اسلامی تعلیم کے لیے ویزوں پر پابندی افسوناک ہے جبکہ بھارت مدارس کے طلبہ کو ائیر پورٹ ویزے جاری کرتاہے ، میں دنیا کی ایجنسیز کو کہتاہوں ہمیں بتائیں ہمارے کس طالب علم نے دہشتگردی کی، ہم کہتے ہیں تمام دہشتگردوں کو ہمارے حوالے کریں ہم دو سال میں انسان بنادیں گے ،ہمارے طلبہ کو ویزے نہیں دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے، کاغذ ات جمع کرواتے ہیں لیکن ویزے نہیں ملتے،اس حکومت کی وجہ سے ویزوں میں کچھ نرمی ہوئی ہے،جو دینی ادارے صاف ستھرے ان اداروں کو ویزے دیں،اگر ہمارا کوئی طالب علم کہیں ملوث ہو تو ہمیں بتائیں ،ہم عصری تعلیم دے رہے ہیں ہمیں بتایا جائے کیا عصری ادارے دینی تعلیم دیتے ہیں ،خان صاحب کی حکومت کو مذہب دشمن قرار دیا جاتاہے لیکن ان کا وزیر داخلہ آج ہمارے مدرسے میں آئے ہیں ،خان صاحب سے میری کئی مرتبہ ملاقات ہوئی وہ مذہبی لگے دیگر سیاستدانوں سے،مدارس پاکستان کی دنیا بھر میں آواز بن کر کام کررہے ہیں مدارس کی حکومت دشمن نہیں ہے کیا اس سے پہلے کسی حکومت نے مدارس کی طرف توجہ دی وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے شریعت محمدی کیلئے علماء وطلباء کو چنا ہے ،مدارس ددین کی خدمت کررہے ہیں ،جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک مثالی ادارہ اور رول ماڈل دینی ادارہ ہے ان کے طلبہ کے ویزوں کی مشکلات حل کریں گے ، ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا عہدہ آزمائش ہے اللہ تعالیٰ ہم سے پوچھیں گے ، آپ لوگ وہ ہیں جن کو بدقسمتی سے کوئی عزت ہی نہیں دی گئے، جب اللہ کے گھر میں فیصلے ہوتے تھے رحمت کے فرشتے مددد کو آتے تھے ، دین ودنیا میں مسلمان کا عزت وقار بلند تھا ، غیر مسلم بھی مسلمانوں کی طرف دیکھتے ہیں جب اللہ کے گھر سے یہ باتیں باہر نکلی شیطانی سوچ وفکر نے مسلمانوں کو اس مقام پر پہنچایا کہ آپ کو انتہا پسند اور آپ کو انسانیت کا دشمن قرار دیا جارہاہے ، دوسروں کے جانوروں کی عزت ہے افسوس مسلمانوں کی جانوں کی عزت نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے ، جہاں 50ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں یہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں ، یہیاں آکر مجھے روحانی سکون ملا،عہدے آزمائش ہیں خدا پوچھے گا ،مدارس کے لوگوں کو بدقسمتی سے عزت نہیں دی گئی دین شریعت اور ملک پہ کوئی سودے بازی نہیں کریں گے ، کالج یونیورسٹی کی طرح مدارس سے جڑے افراد کو بھی عزت ملے گی،سوشل میڈیا مسالک و مذاھب کے نام پہ لڑایا جارہا ہے، مسلمان تفرقے سے دور رہتا ہے،مذھب و مسلک کے نام پہ گلے کاٹنا شریعت نہیں ،مدارس کے ویزے سے متعلق مسائل جلد حل کرلیں گے،آج کا پاکستان نہ کسی کا ڈومور مانے گا اور نہ ہی آرڈر ہم اپنے فیصلے خود کررہے ہیں ،خدا سے التجا ہے ہمیں سود کے عذاب سے نکالے ہماری بڑی رقم سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، 5ہزار7 سو ارب ٹیکس میں سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، ،پاکستان کا آئین قراں و سنت کا تابع ہے،تمام مذاھب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ واری ہے۔

کوئی کسی پہ زبردستی مسلط نہیں کرسکتا۔، ہم نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا ہے میری پارٹی اور لیڈرکا وعدہ ہے یا اللہ تیری مخلوق کو عزت دیں گے چاہیے وہ جس بھی مسلک ومذہب وسوچ کا ہو ہم نے سب کو گلے لگائیں گے لیکن جب حق اور شریعت کی بات آئے گی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کبھی سودا باز ی نہیں کریں گے۔دریں اثنائ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے باہر مفتی محمدنعیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہاکہ مدارس مساجد علما چرچ مندرکو عزت دینا ہماری ذمہ واری ہے،افواج پاکستان رینجرز پولیس کو سلام کے امن کے لئیے قربیانیاں دیں، مدارس کے طلبہ کے ویزہ مسائل حل کریں گے،بلاول پاکستانی ہیں فیملی کے لوگوں نے قربانی دی ہیں،سوال کرنا انکا حق جواب دینا ہمارا کام ہے پارلیمان میں بلاول کے سوالوں کا جواب دوں گا،بھٹو نے کبھی پاکستانی مفادات کے خلاف بات نہیں کی ، بلاول سوچیں کیسے بیانات دے رہے ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، پیسوں کا سوال کرتے ہیں تو زبان کسی اور کی بولی جاتی ہے،رینجرز پر پوری قوم کو فخرہے،پاکستان کاآئین قرآن وسنت کے تابع ہے ،ہرمسلک مذہب کو۔

عزت دینا ریاست کی۔ذمہ داری ہے،دین کے ٹھیکیداروں کیلیے پیغام ہے کہ کسی پر مسلط نہ کریں لوگ اس ملک میں امن کیلیے ترس رہے ہیں،خوشی ہے کہ مدرسہ میں دین ودنیا دونوں۔کی تعلیم ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے، قوم کی آنکھیں کھلی ہیں جب گلے کاٹے گیے،مساجد امامبارگاہ گرجامندر کی عزت دینا ہماری ذمہ داری ہے،بدقسمتی سے ذاتی مفادات ملکی مفادات سے آگے تھے آج قوم اسی وجہ سے مقروض ہے سلام ہے ، ،سندھ کی حالت زار دیکھیں پیسہ کدھرجاتاہے،جب نیب کی بات آتی ہے تو کسی اورزبان کیوں بولتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری جتنی الزام لگانے ہیں لگالیں ہم۔

ہرسوال کاجواب دینے کیلیے یہاں ہیں،میں سوال۔پوچھتاہوں عوام غریب سے غریب تر ہوگیے،آپ کے پاس اتنی دولت کہاں سے آگئی،پاکستان خود دار ریاست ہے،ہرمسلک مذہب سوچ وفکر کے پاس جائینگے، بلاول بھٹو زرداری پاکستانی ہیں ،ایسی پارٹی کے ہیں جن کے خاندان کیافراد نے قربانیاں دیں،بلاول بھٹو اور دیگر سب کو اختیارہے کہ سوالات اٹھائیں بلاول بھٹو سے التجا ہے کہ انگریزی میں تقریر کی اسکو بھارتی میڈیانے دکھایا،عصری اداروں میں اس وقت نشہ آور اشیا کا استعمال دن پردن بڑھتا جارہاہے طلبہ نشے میں مبتلا ہورہے ہیں۔#