ٹیکساس کے ایک شخص کی 20 ہزار سے زیادہ گیمز کی ویڈیو کلیکشن گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 مارچ 2019 23:47

ٹیکساس کے ایک شخص کی  20 ہزار سے زیادہ گیمز کی ویڈیو کلیکشن  گینیز ورلڈ ..

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  کے پاس 20139 ویڈیو گیمز کی کلیکشن ہے۔ اس کلیکشن کو ویڈیو گیمز کی سب سے بڑی کلیکشن کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو یہ تمام گیمز گننے میں 8 دن لگے ہیں۔

(جاری ہے)


گینیز نے  تصدیق کی ہے کہ رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے انٹونیو مونٹیرو  کی کلیکشن میں 20139 گیمز اور ان تمام گیمز کو کھیلنے کے 100 سے زیادہ کنسولز ہیں۔


انٹونیو کی کلیکشن میں وہ گیمز بھی ہیں، جنہیں خاص طور پر امریکی فوج کے لیے جاری کیا گیاتھا۔ انٹونیو کے کنسولز میں پلے سٹیشن 2، پلے سٹیشن 3، سیگا ڈریم کاسٹ، پی ایس ویٹا، ایکس باکس، ایکس باکس 360، گیم بوائے، گیم بوائے ایڈوانس، گیم کیوب اور اٹاری جیگوار شامل ہیں۔
گینیز کا کہنا ہے کہ انہیں تمام گیمز کی گنتی اور تصدیق میں 8 دن لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :