حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا

پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6روپے اضافہ، تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 مارچ 2019 21:27

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مارچ 2019ء) وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے بڑھا دی ہے، تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم ڈویژن کی ہدایت کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے مہنگائی کے سیلاب کو دعوت دی گئی ہے۔ اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3، 3روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 98روپے 89پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت117 روپے 43 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافہ کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :