{پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کرلیا

اتوار 31 مارچ 2019 21:55

ٴکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کرلیااحسان مانی کے چیئر مین بننے کے بعد گورننگ بورڈ کا یہ تیسرا اجلاس ہے تاہم ترجمان کے مطابق اجلاس کا ایجنڈے اور جگہ کا تعین ہونا باقی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چند ہفتے قبل پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، اب گورننگ بورڈ کے اجلاس کا کوئٹہ میں انعقاد اس بات کا اشارہ ہے کہ پی سی بی کوئٹہ میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ترجمان نے کہا کہ چیئر مین احسان مانی چاہتے ہیں کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس باری باری ملک کے تمام شہروں میں ہوںدوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا راحت نے سرفراز سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں آپ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے، کپتان سرفراز احمد نے کال کرنے پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیایاد رہے کہ انگلینڈ میں مئی میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15اپریل سے قومی اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا جب کہ کیمپ سے قبل 14اپریل کوکھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے تاہم عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑیوں کی فٹنس ورلڈ کپ سے قبل سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔