حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری

پٹرو ل 6روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے ،مٹی کاتیل اور لائٹ ڈیزل 3,3روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

اتوار 31 مارچ 2019 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2019ء) حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرو ل 6روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3,3روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 11 روپی91پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11 رپے 17پیسے ، مٹی کاتیل 6روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 49پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3,3رویے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 6روپے اضا فے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 98روپے 89پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117روپے 43پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89روپے 31پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیز ل 80رپے 54پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا،پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے نافد العمل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :