پاکستان کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے لیے یوٹیوب کا اعزاز

یوٹیوب کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو خصوصی ’گولڈن پلے بٹن‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 اپریل 2019 12:17

پاکستان کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے لیے یوٹیوب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اپریل 2019ء) : معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب کے مخصوص ’گولڈن پلے بٹن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مولانا طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور مذہبی اسکالر ہیں ۔

مولانا طارق جمیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں دین کی دعوت و تبلیغ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب کی جانب سے یہ بٹن ان کے یوٹیوب پر موجود ''طارق جمیل آفیشل'' چینل پر 1 ملین (10 لاکھ) سے زائد سبسکرائبرز ہونے کے اعزاز میں دیا گیا جبکہ اس وقت چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 13 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازا جانا انعام کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ اسے سب سے زیادہ مشہور چینلز میں شامل کیا گیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے چینل کو دیے گئے اس اعزازی بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مولانا طارق جمیل نے اس اعزازی بٹن کو ان باکس کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اور فالوورز کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کرئیٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہے ہے، جو اس بات کا اعتراف ہے کہ آپ کا چینل یوٹیوب پر کافی مشہور ہے۔ یہ یوٹیوب ایوارڈ سے مختلف ہوتا ہے، تاہم یہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ویڈیو ویب سائٹ پر آپ کے چینلز کی ویڈیوز کا معیار بہترین ہیں اور لوگ آپ کے چینلز کو پسند کرتے ہیں۔