لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

ن لیگ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 اپریل 2019 12:50

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2019ء) حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرو ل 6روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3,3روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا ہے جب کہ ن لیگ کی ایم پی اے عنیزہ فاطمہ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلادف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی ہے۔

جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومتی اقدامات بلکل بھی عوام کے حق میں نہیں ہیں۔جب کہ عوام نے بھی تبدیلیوں کے نعروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے اور کہا ہے جہاں دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ایسے میں پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اوگرا کی جانب سے پٹرول 11 روپی91پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11 رپے 17پیسے ، مٹی کاتیل 6روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 49پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3,3رویے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 6روپے اضا فے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 98روپے 89پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117روپے 43پیسے جبکہ مٹی کے تیلکی نئی قیمت 89روپے 31پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیز ل 80رپے 54پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا،پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے نافد العمل ہو گیا۔