Live Updates

نیب کا ادارہ آزادانہ طور پر کام کررہا ہے ، حکومت کاکوئی دبائونہیں ‘ فواد چوہدری

تیل کی قیمتیںعالمی منڈی سے منسلک ،حکومت لوگوں کی سہولت کیلئے 70ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے‘ وزیر اطلاعات و نشریات

پیر 1 اپریل 2019 13:54

نیب کا ادارہ آزادانہ طور پر کام کررہا ہے ، حکومت کاکوئی دبائونہیں ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیوروآزادانہ طورپرکام کررہاہے اوراس پر حکومت کاکوئی دبائونہیں ،حکومت کی آصف علی زرداری یانوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم دونوں سرکاری خزانہ لوٹنے میں ملوث ہیں اورانہیں اسی لئے مقدمات کا سامنا ہے،تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں تاہم حکومت لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اس پر70ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بارہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلاتفریق احتساب کاعمل شروع کیاہے اوربدعنوان عناصر کو سزا دی جارہی ہے۔بدعنوانی سے پاک پاکستان، پاکستان تحریک انصاف کابیانیہ ہے اورلوگوں نے پارٹی کواسی مقصد کے لئے مینڈیٹ دیاہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ پلی بارگین دونوں رہنمائوں کے لئے نیب کے پلی بارگین کے قانون کے تحت ریلیف حاصل کرنے کاایک راستہ ہوسکتاہے۔تیل کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ عالمی منڈی سے منسلک ہیں تاہم حکومت لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اس پر70ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات