Live Updates

مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ،

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے‘ شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے‘قائد حزب اختلاف

پیر 1 اپریل 2019 14:29

مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتی!۔

قائد حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3،3روپے اضافہ کیا ہے۔حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 75پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات