Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کیساتھ اپوزیشن بھی سراپا احتجاج ،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

کنٹینرپر کھڑے ہو کر مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنیوالے بتائیں حکمران بتائیں غریب کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے‘ (ن) لیگ لاہور

پیر 1 اپریل 2019 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ (ن) لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،سید توصیف شاہ ،چوہدری شہباز اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینروں پر کھڑے ہو کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج کے حکمران بتائیں کہ غریب کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہے،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، دستخط کرتے وقت عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ حکومت نے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل 6، 6 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3، 3 روپے لٹر مہنگا کیا جس کے بعد پٹرول 92 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 98 روپے 88 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 111 روپے 43 پیسے سی117 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 86 روپے 31 پیسے سے 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 53 پیسے سے 80 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گیا۔انہوں نے کاہ کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔کنٹینروں پر کھڑے ہو کر مہنگائی کے خلاف احتحاج کرنے والے آج کے حکمران بتائیں کہ غریب کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات