احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی

پیر 1 اپریل 2019 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روہے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان اور نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو بھی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو کے بیان پر جرح مکمل کرلی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت تین اپریل تک ملتوی کردی