سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی صحت یاب ہو کر اپنے گاوں پہنچ گئے

پیر 1 اپریل 2019 20:02

سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی صحت یاب ہو کر اپنے گاوں پہنچ گئے
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم بزرگ سیا ستدان ، الحاج میر ظفراللہ خان جمالی صحت یاب ہو کر اپنے گاوں روجھان جمالی پہنچ گئے، غریبوں کی دعائوں نے اثر کیا ہر کسی نے گھروں مساجدوں میں میر صاحب کی صحت یابی کی دعائیں مانگیں تھیں ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خاص کر کے نصیر آباد کے ہر دلعزیز شخصت بزرگ سیا ستدان سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی جوکہ کافی دنوں سے بیمار تھے اور کراچی میں رہائیش پزیر تھے میر صاحب کی خاطر غریبوں ، پیروں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے دعائیں مانگیں دعائوں کی اثر اللہ پاک نے انہیں صحت یاب کیا اور گزشتہ روز وہ اپنے گاوئں روجھان جمالی پہنچ گئے تو نہ صرف روجھان جمالی میں بلکہ پورے علا قے میں خوشی کا اظہار کیا گیا، ان کی صحت بہتر ہونے پر انہیں مبارک بادی اور صحت یابی پر مبارک باد کے لئے بڑی تعداد میں لوگ روجھان جمالی پہنچنا شروع ہو گئے۔