موجودہ حکومت کی ہرپالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے ، ہر شعبے پر ٹیکس لگا کر عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیاگیا ہے ،ترجمان نیشنل پارٹی

پیر 1 اپریل 2019 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ہرپالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب ہوگا، بیان میں کہا گیا ہے کیہ موجود ہ حکومت کے دور اقتدار میں اگر کسی شعبے میں ترقی ہوئی ہے تو وہ گرتی ہوئی معیشت اور مہنگائی ہے ، بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہے لیکن اس کے برعکس حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 7فیصد اضافہ کیا ہے اور اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جنر ل سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس اس کے علاوہ ہیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ سے اسکے اثرات تما م اشیاء خور ونوش ،مصنوعاتاور پبلک ٹرانسپورٹ پر پڑیں گے اس سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا عوام ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعووں کی حقیقت یہی ہے کہ ان کو زندگی کے ہر شعبے میں کمرتوڑ مہنگائی کا تحفہ دیا جائے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے پر ٹیکس لگا ہت عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے پوری معیشت اور معاشی پالیسی آئی ایم ایف کے احکامات پر چل رہی ہے اس لئے انہیں مظلوم اور غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے وفاقی وزیرخزانہ نے پہلے ہی عوام کو کہا تھا کہ وہ سخت فیصلوں کا انتظار کریں اسکی ابھی شروعات ہے اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہونگے ،مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کرنسی کی قدر میں کمی ہر تین مہینے بعد نئے ٹیکس اور لگان اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔