کوئٹہ، غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرانا سراسر ظلم ہے،جمہوری وطن پارٹی

پیر 1 اپریل 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرانا سراسر ظلم ہے حکومت نے پیٹرول ،ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی پہلے سے اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایک وقت کی روٹی کے لئے عوام پریشان ہیں اس ظلم کے مار ہوئے عوام پر ڈیزل مہنگا کرنا بہت ہی ظلم ہے حکومت نہ روزگار دے رہی ہے ہمارے نوجوان مایوس ہو کر خود کشی پر مجبور رہے ہیں ملازمین کے تمام مراعات حکومت واپس لے رہی ہے بلوچستان کو سیلاب سے اپنے زد میںلے لیا ان حالات میں عوام کے مسائل پر خاموش رہنا سیاسی غلطی تصور کی جائیگی جمہوری وطن پارٹی عوام کے ساتھ کئے گئے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا حکومت وقت کا فریضہ بنتا ہے حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے ورنہ عوام تنگ آمدبہ جنگ آمد سڑکوں پر آنے میں دیر نہیں کریگی حکومت عوا سے کئے گئے وعدے فوری پورے کرے ۔