ٰپٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمر توڑ اضافہ ہوگا،خورشید شاہ

حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں کی لعی کھل گئی ہے حکومت کو وارننگ دیتا ہوں عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، بیان

پیر 1 اپریل 2019 23:26

ٰپٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمر توڑ ..
ًاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمر توڑ اضافہ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کے علاوہ دیگر مصنوعات میں انتہائی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر میں شدید کمی سے حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں کی لعی کھل گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کا یہ طوفان عوام پر حکومت کا بدترین ظلم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔