Live Updates

خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کو مدد کی پیشکش کر دی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی شاہ محمود قریشی کے کام آ سکتی ہے،راہنما مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 1 اپریل 2019 22:13

خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کو مدد کی پیشکش کر دی
اسلام آباد(اردوموائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2019ء) منظور وسان نے پیشنگوئی کی تھی کہ جون میں عمران خان استعفیٰ دے دیں گے اور شاہ محمود قریشی اگلے وزیراعظم بن سکتے ہیں اب اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کو پیغام دیا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ان کی مدد کر سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا 1985 سے 1993 تک مسلم لیگ ن اور 1993 سے 2012 تک پیپلز پارٹی کے ساتھ گہرا رشتہ رہا ہے اور خواہشوں کی تکمیل کے لیے پرانے رشتے بھی کام آسکتے ہیں۔

 
اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں میں کشیدگی چل رہی ہے، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی پاکستان تحریک انصافکے لیے بہت سی خدمات ہیں تاہم جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے۔

یہ طرزعمل چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہے۔ انہوں نے کہا کہجہانگیر ترین کو چاہئیے کہ وہ اپنی خدمت کا طریقہ کار تبدیل کریں۔ جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے جہانگیرترین کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیرترین الیکشن سے باہر ہوئے کارکنوں کے دلوں سے نہیں، اکابرین کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔

منظور وسان نے اس حوالے سے پیشنگوئی کی تھی کہ جون کے بعد عمران خان خود استعفیٰ دے دیں گے، حالات ایسے ہوں کہ عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،دراصل سیاستدانوں کو بدنام کراکے پھر عمران خان کی بھی چھٹی کروا دی جائے گی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ اب خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کو پیغام دیا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ان کی مدد کر سکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات