پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے قتل کا مقدمہ لورالائی پولیس تھانہ میں درج

منگل 2 اپریل 2019 15:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے قتل کا مقدمہ لورالائی پولیس تھانہ میں درج کرلیا گیا.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو پولیس تھانہ لورالائی میں قیوم اتمانخیل کی مدعیت میں پی ٹی ایم کے رہنماء ارمان لونی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ نمبر 56/2019 اے ایس پی لورالائی عطاء الرحمان ترین کے خلاف درج کیا گیاجس میں تعذیرات پاکستان کی دفعہ 302 شامل کی گئی ہے ،واضح رہے کہ پروفیسر ابراہیم ارمان لونی لورالائی میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگئے تھے اور سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے انکے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا