کراچی ماڈل کورٹ نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کو عدم ثبوت پر بری کردیا

منگل 2 اپریل 2019 17:48

کراچی ماڈل کورٹ نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس میں ملزم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) کراچی ماڈل کورٹ نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ماڈل کورٹ نے کیس ٹرائل دو روز میں مکمل کرکے بری کردیا ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم نثار مورائی کیخلاف 6 گواہوں میں بیان قلمبند کرایا، گواہ اور پراسیکیوشن ملزم نثار مورائی کے خلاف شواہد پیش نہیں کرسکے،پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سابق صدر آصف زرداری کے ساتھی نثار مورائی کو بچانے کی کوشش سامنے آئی تھی،دو سال گزر جانے کے باوجود اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن ہی جارہی نہیں کیا،ماڈل کورٹ نے رینجرز پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کو پیروی کرنے سے روک دیا تھا،عدالت کا کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن پیش نہیں کرسکتے تو کیس کی پیروی کے لیے پیش نہیں ہوسکتے،سجاد حسین قتل کیس میں سابق صدر آصف اور ذوالفقار مرزا بری ہوگئے تھے،ملزم نثار مورائی کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا،سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا،اسٹیل ملز بھتہ خوری کیس میں سجاد حسین آصف، زرداری کے خلاف گواہ تھے،قتل کے اگلے روز ساجد حسین نے آصف زرداری کے خلاف جج کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے جانا تھا،1998 میں ڈیفنس کے علاقے میں سابق چیئرمین اسٹیل ملز کو قتل کردیا گیا تھا