مریم نواز کی والدین کو شادی کی 48 ویں سالگرہ پرمبارکباد

والدہ کے بچھڑنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، آپ کی محبت ہمارے دلوں سے کبھی ختم نہیں ہوسکتی، اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔ سینئر مرکزی رہنماء ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 اپریل 2019 18:00

مریم نواز کی والدین کو شادی کی 48 ویں سالگرہ پرمبارکباد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل 2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے والدین کو شادی کی سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کے بچھڑنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، آپ کی محبت ہمارے دلوں سے کبھی ختم نہیں ہوسکتی، اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے والدین سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازکی 48ویں شادی کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ والدہ کے بچھڑنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

آپ کی موت اُس محبت کو ختم نہیں کرسکتی جس نے ہمارے دلوں کو جوڑے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں دماغ میں آپ کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے۔
مریم نواز نے اپنے والدین سابق وزیراعظم نوازشریف اور والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی شادی کی یاد گار تصویر بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی 48ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر خاندان کے افراد نے کلثوم نواز کی یادوں کو شیئر کیا۔ اور بیگم کلثوم نواز کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ بیگم کلثوم نوازکی وفات سے نوازشریف کو بہت دھچکا لگا ہے۔ نوازشریف کا اچھا جیون ساتھی ہونے کے ساتھ کلثوم نواز دکھ سکھ اور سیاسی معاملات میں بھی اچھی ہم سفر تھیں۔

انہوں نے ہر مشکل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا ساتھ دیا، آ مریت کا کالا دور ہو، یا قیدوبند کی صعوبتیں ، جلاوطنی ہو، کلثوم نواز نے نوازشریف کیلئے ہر میدان میں جدوجہد کی ۔ لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف کو اس بات کا افسوس ہے جس کا وہ اظہار بھی کرچکے ہیں کہ کلثوم نوازکے زندگی کے آخری لمحات میں ان کے پاس موجود نہیں تھا، چاہتا تھا کہ ان کی آخری لمحات میں بھی ان کے ساتھ ہوتا لیکن حالات اس طرح کے تھے کہ مجھے کلثوم نواز کو ہسپتال میں بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا، واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف جب پاکستان آئے توکلثوم نوازوینٹی لیٹر پر زندگی کے آخری لمحات گزار رہیں تھیں لیکن نوازشریف اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے نہ صرف پاکستان آئے بلکہ انہوں نے اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ خود پاکستان آکر گرفتاری دی۔

جب کلثوم نوازکا انتقال ہوا اس وقت نوازشریف جیل میں تھے نوازشریف کو چنددنوں کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے جنازے اور تدفین کی رسومات میں شرکت کرسکیں۔اب نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار ہیں لیکن علاج کی غرض سے سپریم کورٹ نے چھ ہفتے کی ضمانت دی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف امراض قلب میں مبتلا ہیں۔ ان کاشریف میڈیکل کمپلیکس میں علاج جاری ہے۔