کبیر والا، اوبا ش کی چا ر سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ کے آجانے پر ملزم فرار

منگل 2 اپریل 2019 18:40

کبیروالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) اوبا ش کی گھر کے باہر کھیلتی چا ر سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،اہل علاقہ کے آجانے پر ملزم فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی کھوہ کالووالہ کے رہائشی محمد اسلم کی چار سالہ بیٹی مقدس بی بی گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ اوبا ش محمد عارف اسے ورغلا ء کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا تاہم معصوم بچی نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر اہل علاقہ کے موقع پر پہنچ جانے پر اوبا ش بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ،سرائے سدھو پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔