پاک قطر فیملی تکافل اور Smartchoice.pk کے درمیان معاہدہ!

پاک قطر فیملی تکافل نے سمارٹ چوائس ڈاٹ پی کے(Smartchoice.pk) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے کے ذریعےsmartchoice.pk تکافل پلانز کے متلاشی صارفین کو پہلے سے دستخط شدہ انفرادی بیمہ پالیسی اور صحت سے متعلق دیگر تکافل پراڈکٹس کواپنے پلیٹ فارم سے پیش کرسکے گا

منگل 2 اپریل 2019 18:43

پاک قطر فیملی تکافل اور Smartchoice.pk کے درمیان معاہدہ!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے سمارٹ چوائس ڈاٹ پی کے(Smartchoice.pk) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے ذریعےsmartchoice.pk تکافل پلانز کے متلاشی صارفین کو پہلے سے دستخط شدہ انفرادی بیمہ پالیسی اور صحت سے متعلق دیگر تکافل پراڈکٹس کواپنے پلیٹ فارم سے پیش کرسکے گا۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آف اے ڈی سی اینڈ بینکا تکافل عظیم پیرانی اور smartchoice.pk کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سبطین جیوانی نے دستخط کئے۔


    پاک قطرفیملی تکافل اسلامک فنانس انڈسٹری کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل ٹیکنالوجی پر مبنی شریعہ کمپلائنٹ کمپنی ہے جو پاکستان میں 2007سے تکافل کی جدید سلوشنز فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک قطر فیملی تکافل ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تکافل کمپنی ہے۔
    پاک قطر فیملی تکافل سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ اور اس کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔

کمپنی کا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔
    کمپنی کو جے سی آر ۔وی آئی یس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے مستحکم آؤٹ لُک کے ساتھ "A+" ریٹنگ جاری کی ہے۔
    پاک قطر فیملی تکافل کا ویژن ہر فرد کو تکافل کے ذریعے مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی اور قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک شامل ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل نے بینکنگ چینلز کے ذریعے تکافل پالیسی کی ڈسٹری بیوشن کیلئے جرمن بیسڈ لائف انشورنس کمپنی ایف ڈبلیو یو اے جی (FWU AG) کے ساتھ بینکا تکافل معاہدہ کر رکھا ہے۔     
    پاک قطر تکافل کمپنی کا ملک کے 60سے زائد شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے 200سے زائد شہروں کی 3500سے زائد بینک برانچز بینکا تکافل کی پراڈکٹس فراہم کررہی ہیں۔ 7لاکھ سے زائد انفرادی اور 950 سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی ٹیکنالوجی کی ترقی پر یقین رکھتے ہوئے تمام ڈیجیٹل ذرائع جدید ویب پورٹلز اور اور موبائل ایپلی کیپشنز کے ذریعے 24گھنٹے صارفین کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔
     پاک قطر فیملی تکافل کئی سالوں سے گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔