Live Updates

رائے ونڈ ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،میاں محمد آصف شہزاد

منگل 2 اپریل 2019 22:12

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2019ء) مسلم لیگ نون کے راہنماء صدر یوتھ ونگ یوسی 272 میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،ادویات کی قیمتوں میں 40فیصد سے سو فیصد تک اضافہ عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کی بجائے موت کا پروانہ دینے کے برابر ہے،بلڈ پریشر کی میڈیسن کی قیمت سنتے ہی فشار خون اور بڑھنے لگتا ہے،میاں آصف شہزاد نے کہا کہ تحریک انصاف میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آ گئی ہے،حکومت مدت پوری نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی لانے والے عمران نوبل انعام کے حقدار ہیں،پی ٹی آئی حکومت کو سمندر سے تیل تو نہیں ملا مگر عوام کا تیل ضرور نکال دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات