حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا

مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اضافے کے بعد 14 روپے ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 2 اپریل 2019 22:53

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2019ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا، مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اضافے کے بعد 14 روپے ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو بڑھا کر 14 روپے تک کر دیا گیا ہے۔

اسی باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 2 روز قبل جاری ہونے والے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3، 3روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 98روپے 89پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت117 روپے 43 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافہ کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :