دکی،پی ٹی ایم رہنماہ پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے قتل کا مقدمہ درج

بدھ 3 اپریل 2019 00:15

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2019ء) پی ٹی ایم رہنماہ پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا.مقدمہ پولیس اسٹیشن لورالائی میں قیوم اتمانخیل کی مدعیت میں درج کرلی گئی.مقدمے میں ایک ملزم اے ایس پی لورالائی عطا الرحمان ترین کو نامزد جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کو نامعلوم ظاہر کرکے درج کرلیا گیا ہی.مقدمہ نمبر 56/2019 ہی.مقدمہ قتل کے دفعات 302 کے تحت درج کرلی گئی.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2 فروری کو پروفیسر ابراہیم ارمان لونی لورالائی میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جانبحق ہوگئے تھے .

تاہم پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے انتقال کرگیا ہے .واقعے کے دو مہینے کے بعد مقدمہ درج کرلی گئی.مقدمہ درج کرنے کے لئے سینٹ کے انسانی حقوق کمیٹی نے بھی آئی جی پولیس بلوچستان کو حکم جاری کیا تھا.مقدمہ درج ہونے کے بعد تاحال اے ایس پی لورالائی عطا الرحمان ترین کی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہی.