Live Updates

پاکستان کی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون میں مصباح الحق کی شمولیت

سابق کپتان وقار یونس کو نظر انداز کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 اپریل 2019 11:00

پاکستان کی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون میں مصباح الحق کی شمولیت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2019ء) معروف کرکٹ ویب سائٹ پر پاکستان کی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا گیا۔عمران خان کی زیر قیادت ٹیم میں سعید انور ، ماجد خان ، ظہیر عباس ، جاوید میانداد ،مصباح الحق ، معین خان(وکٹ کیپر) ، عبدالرزاق ، وسیم اکرم،شعیب اختر اور مشتاق احمد شامل ہیں تاہم حیران کن طور پر سابق کپتان وقار یونس کو نظر انداز کردیا گیا۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے جنوری 1975ءسے دسمبر1985ءکے دوران کم از کم 1000رنز سکور کرنے والے بلے بازوں میں کپل دیو (102.85) اور سر ویوین رچرڈز(89.46) کے بعد سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ(85.03) سے رنز سکور کیے تھے ۔

(جاری ہے)

مصبا ح الحق کو اس ٹیم میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیوں کے17رنز پر 3وکٹیں کھونا گرین شرٹس کا خاصا ہے،ماجد خان نے پہلے دو ورلڈ کپس میں قومی ٹیم کے لیے چند عمدہ اننگز کھیلی تھیں،سعید انور پاکستان کے بہترین ون ڈ ے اوپنر تصور کیے جاتے ہیں ،جاوید میانداد اور عمران خان کی 1992ءورلڈ کپ فائنل میں تیسری وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ آج بھی شائقین کرکٹ کو یاد ہے جس نے پاکستان کو249رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،معین خان کو پاکستان کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے جو فاسٹ باﺅلر ز کو سویپ شاٹ پر چھکے لگانے کے لیے مشہور تھے،عبدالرزاق اور شعیب اختر کو اس ٹیم میں شامل کیے جانے سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ورلڈ کپ1999ءکی پاکستانی ٹیم مضبوط ترین تھی، مشتاق احمد لیگ سپنر ہونے کی حیثیت سے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات