متحدہ عرب امارات میں فیشن اور خوشبویات کی بین الاقوامی نمائش 15 اپریل سے شروع ہوگی، پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

بدھ 3 اپریل 2019 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2019ء) متحدہ عرب امارات میں فیشن اورخوشبویات کی بین الاقوامی نمائش 15 اپریل سے شروع ہوگی۔ ’’بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ‘‘ کے نام سے بین الاقوامی نمائش رواں ماہ کی 15 تاریخ کو شروع ہوگی اور 17 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں ٹوائلٹ میں خوشبوکیلئے مختلف مصنوعات، کاسمیٹکس، پرفیومز، قدرتی مصنوعات، فیشن جیولری، منی کیور، صابن، پیکجنگ میٹرئیل، پیڈی کیور، کئیرپراڈکٹس، آسسریز، سوئمنگ پول میں استعمال ہونے والی مصنوعات اورحلال مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :