بھارت کا جنگی جنون ، امریکہ سے 24آبدوز شکن ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا

نئی دہلی ،واشنگٹن کا کا اہم دفاعی شراکت دار ہے،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 3 اپریل 2019 20:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) بھارت اپنے جنگی جنون میں اضافے کے لئے امریکہ سے 24آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت امریکا کا اہم دفاعی شراکت دار ہے،مجوزرہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی۔بھارت نے گزشتہ سال امریکہ سے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی درخواست کی تھی ۔