Live Updates

تربت،وفاق نے بلوچستان کو ہر معاملے میں نظراندازکیاہے،عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ

بدھ 3 اپریل 2019 22:51

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے مرکزی رہنما اور علاقے کے سماجی شخصیت عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان کو ہر معاملے میں نظراندازکیاہے کھیل کے میدان میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو بھی نظراندازکیاگیاہے 72سال کے بعد بھی قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بھی بلوچستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جوکہ بہت زیادہ دکھ و افسوس کی بات ہے جس دن بلوچستان کا ایک کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگا ہم سمجھیں گے کہ وفاق نے بلوچستان کے حقوق دینا شروع کردیئے ہیںپی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کرکٹ ٹیم نے کپ جیتا تھا کوئٹہ گلیڈی ایٹر کرکٹ ٹیم میں بلوچستان کا ایک کھلاڑی شامل تھا مگر افسوس کی بات ہے کہ اس بلوچستانی کھلاڑی کو بھی نہیں کھیلایاگیاہے اولمپک گیمز میں بھی بلوچستان کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو مناسب تعداد میں نہیں لیاجاتا، ہم اہل بلوچستان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان،صدرپاکستان ،وفاقی وزیرکھیل اور صوبائی وزیرکھیل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے قابل کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات