عوام کا کو ریلیف پہچانے کی ہر ممکنہ اقدام کرتے رہیں گے ، چیئرمین بلدیہ وسطی کا عزم

چیئرمین بلدیہ وسطی کی کاوشوں اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے تعاون سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتہ وار مشترکہ اجلاس کا انعقاد

بدھ 3 اپریل 2019 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیز میںپانی کی شدید قلّت اور ٖغیر منصفانہ تقسیم پر واٹر بورڈ کے اعلی حکام سے مسلسل رابطے اور عوام کو پینے کے پانی کی قلت کو دورکرنے اور سیوریج نظام کو درست کرنے کے اقدام نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو نمایاں مقام حاصل ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے مسلسل کاوشیں رنگ لے آئی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی کی کاوشوں اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے تعاون سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتہ وار مشترکہ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوا ،منتخب بلدیاتی نمائندگان اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام مشترکہ طور پر عوامی مسائل سن رہے ہیں، ہفتہ وارمشترکہ اجلاس بلدیہ وسطی کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل عوام یہاں تک کہ یوسی چیئرمین کا واٹر بورڈ کے حکام سے ملنا محال ہوتا تھا ،چیئرمین بلدیہ وسطی کی کاوشوں سے مشترکہ اجلاس کے ذریعے کسی حد تک عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔بلدیہ وسطی نے واٹر بورڈ کے انجینئرز کے تعاون سے سیوریج سے منسلک 80 فیصد مسائل پر قابو پالیا ہے ۔اسی ضمن میں آج واٹر بورڈ اور بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندوں کا بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ضلع وسطی کے منتخب نمائندوںکے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع وسطی کٰی مختلف یونین کمیٹیز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز نے اپنے اپنے علاقے میں قلت آب کے مسائل سے ریحان ہاشمی کوا آگاہی فراہم کی جبکہ یوسی 22کے وائس چیئرمین مستفیض فاروقی نے خاص طور پرکوثر نیازی کالونی میں قلت آب کے مسائل کو حل کرنے پر زور دیااس موقع پر کوثر نیازی کالونی محلہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اہلیان کوثر نیازی 3 سال سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

اس موقع پر واٹر بورڈ کے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ واٹربورڈ پانی کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتا ہے اور مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے واٹر بورڈ کے افسران نے کہا کہ تمام علاقوں کو شیڈول کے مطابق پانی فراہم کیا جارہا ہے تاہم جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے ان علاقوں کی لائنوں کو چیک کیا جائیگا اور پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔