قوال غلام فرید صابری کو فانی دنیا سے رخصت ہوئے 24برس بیت گئے

غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کو دل کا دورہ پڑنے کے سب خالق حقیقی سے جا ملے تھے مرحوم کی قوالی ’’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے، صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

جمعرات 4 اپریل 2019 12:04

قوال غلام فرید صابری کو فانی دنیا سے رخصت ہوئے 24برس بیت گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) عالمی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری کی 24ویں برسی کل منائی جائے گی۔ مرحوم کی قوالی ’’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے، انھیں شاندار پرفارمنس پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔غلام فرید صابری 1930 میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہیں بچپن سے موسیقی سے رغبت تھی اور انہوں نے 16سال کی عمر میں پہلی بار حضرت مبارک شاہ? کے عرس پر پرفارم کیا۔

ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا جس کی قوالی میرا کوئی نہیں تیرے سوا نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ مرحوم کو 1993 میں صدرارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے بیٹے امجد صابری نے بھی نعت گوئی اور صنف قوالی میں خوب نام کمایا، انھیں 2016 میں کراچی کے دہشتگردی واقعے میں شہید کر دیا گیا تھا جبکہ غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کو دل کا دورہ پڑنے کے سب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔