انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن اور افسوسناک ہے ، جان شیر خان

سکواش کے سینئر کھلاڑیوں کی بجائے جونیئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سابق عالمی چمپئن کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 اپریل 2019 15:01

انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن اور افسوسناک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے کہاہے کہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن اور افسوسناک ہے بلکہ کھلاڑیوں کو ہوم کورٹ کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا ،سکواش کے سینئر کھلاڑیوں کی بجائے جونیئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں کا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنا مایوس کن بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان تو کھلاڑیوں کو پوری سہولیات فراہم کررہے ہیں تاہم کھیل کے میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنا یا اترنا کوچ اور کھلاڑی کی ذمہ داری بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں پر روزانہ پریکٹس کرتے ہیں ہوم کورٹ کا فائدہ نہ اٹھا سکے بلکہ کوارٹر فائنل میں ہی ہار گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ایک نچلی سطح بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے، جان شیر خان نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ ضلعی سطح سکواش کے کورٹ بنائے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ماہ بعد سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہو رہی ہیں اسی دوران تربیتی کیمپ لگائے جائیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ۔