Live Updates

یونس خان نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی کھلم کھلا مخالفت کردی

جس نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 اپریل 2019 16:20

یونس خان نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی کھلم کھلا مخالفت کردی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم بند کرنے پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق اصغر علی شاہ کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے والوں سے سوال ہونا چاہیئے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ برس یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم بند ہوگئی تھی، اب ایچ بی ایل کی ٹیم بھی ختم کر دی گئی، کوشش تھی کہ یو بی ایل کی ٹیم بند نہ ہو لیکن کامیابی نہیں ملی۔ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان جونیئر ٹیم کے عہدے کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کچھ عرصہ قبل ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6فرسٹ کلاس ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن کے لیے اپنی تجاویز بھی تیار کرلی ہیں جس کے بعد حبیب بینک نے گزشتہ روز اپنی ٹیم بند کرنے کا اعلان کا اعلان کردیا تھا۔

حبیب بینک کے اس اقدام کے بعد فخر زمان، امام الحق، عمر اکمل، عابد علی ،عمر گل اور بوم بوم آفریدی سمیت 22 قومی کرکٹرز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔                                                                         
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات