راجن پور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی رسم قل ادا کردی گئی، اہم شخصیات کی شرکت

جمعرات 4 اپریل 2019 19:28

راجن پور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی رسم قل ادا کردی گئی، ..
راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی تونسہ شریف میں رسم قل ادا کردی گئی۔ مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کا انعقاد ’’بزدار ہاؤس‘‘ سے متصل وسیع و عریض گراؤنڈ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عوامی سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد رسم قل میں شریک ہوئے۔

صوباء وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔