شیخوپورہ میں گیس چوری پکڑی گئی

جمعرات 4 اپریل 2019 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2019ء) حکومت پاکستان کی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف ملک گیر مہم شروع کر دی گئی ہے ۔اسی سلسلے کی کڑی میں سوئی ناردرن شیخوپورہ ریجنل آفس نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع یعقوب سٹیل مل پر چھاپہ مارا: موقع پر بائی پاس کی شکل میں گیس چوری پکڑ لی گئی ، جس کے مطابق243 ملین مکعب فٹ گیس کی مقدار ، جس کی مالیت تقریبا 466 ملین روپے بنتی ہے چوری ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

گیس چوری میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہی: یہ کاروائی ریجنل مینجر شیخوپورہ ریاست علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر FIA محمد فیاض کی سر براہی میں کی گئی۔