Live Updates

نوازشریف نے27 مارچ2017ء کوحیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان کیا

شرم کرو حیا کرو، نا اہل اور نالائقی حکومت 9 مہینوں میں اپنا ایک بھی پراجیکٹ نہیں بنا سکی، مولانا فضل الرحمان سے متعلق تضحیک آمیز رویہ خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اپریل 2019 21:14

نوازشریف نے27 مارچ2017ء کوحیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان کیا
لاہوراردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل 2019ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے حیدرآباد یونیورسٹی کا27 مارچ2017ء کو اعلان کیا تھا، موجودہ نالائق حکومت 9 ماہ میں کوئی نیا پراجیکٹ نہیں دے سکی، مولانا فضل الرحمان سے متعلق تضحیک آمیز رویہ خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔ ترجمان ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شرم کرو حیا کرو، نا اہل اور نالائقی حکومت 9 مہینوں میں اپنا ایک بھی پراجیکٹ نہیں بنا سکی۔

نوازشریف نے حیدرآباد یونیورسٹی کا 27 مارچ2017ء اعلان حیدرآباد میں کیا تھا۔ لیکن عمران خان نے آج بھی حیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان اسلام آباد میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخواہ میں21 ہزار انرولمنٹ جعلی نکلنے پر عوام سے معافی مانگتے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو کے کھڈوں میں ایک کھرب کی کرپشن پر آج معافی مانگتے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے متعلق تضحیک آمیز رویہ اخلاقی پستی، بوکھلاہٹ، خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔اگرآئی ایم ایف کوخوش کریں گےتوملک ترقی نہیں کرےگا۔ عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا لیکن قرض نہیں لوں گا۔ ہم نے موٹرویز، بجلی بنانے اوربڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے قرض لیا۔ ہمیں شرم آتی ہے کہ پاکستان کن نالائقوں کے پاس چھوڑکرگئے ہیں۔

وزیراعظم خود ہیلی کاپٹرکیس میں نیب کومطلوب ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں تعلیم اور انصاف پر زور دیں گے۔ہم یونیورسٹی کی کسی بھی طرح مخالفت کرسکتے۔یونیورسٹیاں بنانے کی مخالفت نہیں کی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں جب نمل یونیورسٹی بنانے کی مہم چلا رہا تھا تووہاں لوگ جرائم کی طرف چلے گئے۔

نمل یونیورسٹی کے 92فیصد طلباء کو گریجوایٹس ہوتے ہی نوکریاں مل گئیں، اردومیڈیم کے طلباء کو انگریزی سکھائی پھر نمل یونیورسٹی کے طلباء کو بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی ڈگری ملتی ہے۔55فیصد طلباء کو فرسٹ ڈویژ ن ملی ۔نمل یونیورسٹی کے طلباء کو بریڈفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کی ڈگری کو ہم ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی بنائیں گے، تاکہ طلباء کو فوری نوکریاں مل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سوہاواکے قریب ایک پرائیویٹ یونیورسٹی بنا رہے ہیں، یونیورسٹی کا نام القادریونیورسٹی رکھا ہے، یونیورسٹی میں صرف 2 مضامین ہوں گے،ایک سائنس اور دوسری صوفی ازم ، صوفی ازم مضمون میں نبی پاک ﷺ پر ریسرچ کی جائے گی۔کلمے کے نعرے پر ملک بنا ہے کہ لیکن ہمارے بچوں کو اسلامی تاریخ،نبی پاک ﷺ کی تعلیمات اور زندگی کا پتا ہی نہیں ہے۔

ہمارے نوجوانوں نے امریکن سٹیوجابز،اور بل گیٹس وغیرہ کو اپنا رول ماڈل بنایا ہوا ہے، کیونکہ ان کو میٹریل ہی یہی ملتا ہے۔ آپ سوچیں جب اسلام پرحملہ کیاجاتا ہے،یا نبی پاک ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی کرتا ہے؟ توہمارے اسکالرزہی نہیں کہ مغرب کو جواب دے سکیں، اب مولانا فضل الرحمن مغرب کو کیا جواب دیں گے؟ یہودی سے متعلق ہالوکاسٹ پر کچھ کردیں توسزا ملتی ہے، لیکن یہاں کہتے اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، لیکن جب مسلمانوں پر کچھ ہوتا ہے توفریڈم آف اسپیچ آجاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات