دنیا کے امیر ترین شخص کی مہنگی ترین طلاق ہو گئی

ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور انکی بیوی مکینزی بیزوس کیے مابین طلاق کے نتیجے میں جیف کو35ارب ڈالر بیوی کو دینے پڑے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 5 اپریل 2019 00:51

دنیا کے امیر ترین شخص کی مہنگی ترین طلاق ہو گئی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل2019ء) ایما زون کمپنی کے مالک جیف بیزوس اور انکی بیوی مکینزی بیزوس کے مابین شادی کے 25 سال بعد طلاق ہو گئی ہے ۔ طلاق کے نتیجے میں مکینزی بیزوس کو ایمازون کے شئیرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا اس کے علاوہ جیف کی چند دوسری کمپنیوں میں بھی مکینزی کو شئیرز دیے گئے ہیں اور ان تمام شئیرز کی کل مالیت 35 ارب ڈالر ہے۔

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انکے پاس 150 ارب ڈالر کے اثاثے تھے جس میں سے 35.6 ارب ڈالر کے اثاثے انہیں طلاق کے نتیجے میں بیوی کو دینے پڑے ہیں اور اب ان کے پاس 115ارب ڈالر کے اثاثے ہیں اوروہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالر ہے۔ جیف بیزوس اور انکی بیوی مکینزی بیزوس امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں رہائش پزیر تھے جہاں قانون کے مطابق اگر میاں بیوی میں طلاق ہو تو دونوں کے شادی کے بعد کمائے گئے تمام اثاثے برابر تقسیم کیے جاتے ہیں، ایمازون کی بنیاد ان کی شادی کے ایک سال بعد رکھی گئی تھی اس لیے عدالت میں مکینزی ان سے آدھی دولت کا مطالبہ کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے عدالت کے باہر ہی معاملات حل کر لیے اور مکینزی 25 فیصد اثاثے رکھنے پر راضامند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 
 وہ خوش ہیں کہ تمام معاملات خوش اصلوبی سے انجام پا گئے ہیں اور انہیں مکینزی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور مکینزی بہت اچھی کاروباری شراکت دار،دوست اور ماں ثابت ہوئی اور آگے بھی ہم ترقی کریں گے۔ مکینزی جیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ شکر ہے تمام معملات اچھے طریقے سے انجام پا گئے اور ماضی اچھا گزرا ہے تاہم اب میں مستقبل کے نئے منصوبے بنا رہی ہوں۔