Live Updates

فیصل واوڈا کی ایک اور شادی نکل آئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی شادی کے حوالے سے اہم دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 اپریل 2019 11:34

فیصل واوڈا کی ایک اور شادی نکل آئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی شادی کے حوالے سے اہم دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رانا مشہود کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے الیکشن کمیشن کے اندر جو گوشوارے جمع کروائے ہیں۔اس کے علاوہ بھی ان کی جائیدادیں سامنے آئیں یہاں تک کہ ان کی ایک شادی بھی سامنے آئی ہے لیکن یہاں تو خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ فیصل واوڈا نے شادی کر رکھی ہے جس کو انہوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے۔
 
 
اس سے قبل بھی فیصل واوڈا کی شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی دوسری شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صحافی عون شیرازی کا دعویٰ تھا کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو بغیر تحقیق کے جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئیے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی گذشتہ سال شادی کی تھی،عامر لیاقت نے طوبی عامر سے دوسری شادی کی تھی۔ جب کہ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات