ہواوے انٹرنیشنل سکوئش ٹورنامنٹ برائے مینز (آج )سے شروع ہوگا

جمعہ 5 اپریل 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ہواوے انٹرنیشنل مینزسکواش ٹورنامنٹ (آج )ہفتہ سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان سمیت سولہ غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سولہ غیر ملکی اور آٹھ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں یہ ٹورنامنٹ 10 اپریل تک جاری رہے گا، پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے ) نے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دی تھی،تینوں ایونٹس اپریل میں اسلام آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ یکم سی5 اپریل تک کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 30 ہزار ڈالرز مردوں اور 10 ہزار ڈالرز خواتین کے لئے رکھی گئی، ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ برائے مینز 6 سے 10 اپریل تک کھیلا جائیگا اس ایونٹ کی انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کی گئی، ایونٹس میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک، آئرلینڈ اور روس کے کھلاڑی شامل ہیں۔