خیبر پختونخوا انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

جمعہ 5 اپریل 2019 15:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ، آخری مرحلے کیلئے 55کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جس میں 21 بیٹسمین ، 19 فاسٹ بائولرز، گیارہ سپنرز چار وکٹ کیپرز شامل ہیں ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انڈر 17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جس کے پہلے مرحلے میںقبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں چھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا جبکہ آخری مرحلے کے ٹرائلز پشاور میں چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق اور ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے لئے ، جس میں 200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور آخری مرحلے کیلئے 55 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ، جو بیٹسمین منتخب ہوئے ان میں ثاقب خان ، محمد اسد، خالد خان ، محمد سدیس، سلمان خان ، امداد الله، کاشف عادل، عباس علی ، عدنان اکبر، دوست محمد، محمد سلیمان، شازیب خان ، محمد یاسین ، شایان احمد، آفان اسحاق، محمد شریف، ثناالله، احسان الله، اویس خان ، ہاشم فاروق اور اسد آفریدی شامل ہیں ، فاس بائولرز میں ، محمد الیاس، عاد ل ناز، معین خان ، ایس زین علی شاہ ، حنین حفیظ، خارث علی شاہ ، ابرار احمد، اسد اقبال ، شعیب احمد، حسنین رحمان، خارث خان، دیدار احمد، محمد آیاز، اسامہ آفریدی، مصطفیٰ خان ، محمد ادریس، محمد احمد، محمد فیضان اور فرمان الله، سپن بائولرز میں محمد شعیب، ہلال احمد، شاہد خان ، عزت الله، شہاب خان ، محمد عمیر، حذیفہ حکیم، عبدالجلیل، سدیس خان ، حسین الله خان اور محسن ریاض جبکہ وکٹ کیپرز میں شاہجہان ، محمد ذوالکفال منتخب ہوئے ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کہا کہ منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو چارٹیمیں بنائی جائیں گی اور ان کھلاڑیوں کو کیمپوں میں تربیت دے کر ان کے درمیان میچ کرائے جائیں گے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے حتمی بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے انہیں دو سال کا کنٹریکٹ دیا جائے گا،انہوں نے تمام منتخب کھلاڑیوں کو آج چھ تاریخ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر الله کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔