میکسیکو ، ائر پورٹ سے مسلح چور تین منٹ کی ڈکیتی میں ایک ملین ڈالر اڑا کر لے گئے

جمعہ 5 اپریل 2019 15:30

میکسیکو ، ائر پورٹ سے مسلح چور تین منٹ کی ڈکیتی میں ایک ملین ڈالر اڑا ..
سیلائو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) وسطی میکسیکو کے ائر پورٹ سے مسلح چور تین منٹ کے قلیل وقت میں ایک ٹرک سے 20 ملین پیسوز(ایک ملین ڈالر )اڑا کر لے گئے۔رقم جو ایک آرمر ٹرک میں رکھی گئی تھی ایک طیارے میں لوڈ کرنا مقصود تھی ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ اور اٹارنی جنرل آفس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات گوانجواٹو انترنیشنل ائر پورٹ پر رات کے وقت ہوئی جب چور سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے باڑ کو توڑتے ہوئے ائر پورٹ کی حدود کے اندر داخل ہو گئے اور کارگو کے اہلکاروں پر اسلحہ تھان لیا اور رقم کے تھیلے اٹھا لیئے۔

پولیس کے مطابق اس ساری کارروائی کو انتہائی سبک رفتاری سے کیا گیا بمشل تین منٹ لگے اور وہ رقم لوٹ کر ایک دوسری جگہ سے باڑ توڑ کر واپس ہو گئے۔گوانجواٹو ایک صنعتی شہر ہے جہاں سے ہیوی انڈسٹریز کا سامان ائر پورٹس کے ذریعے لایا لیجایا جاتا ہے۔