ہواوے انٹرنیشل مینز سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعہ 5 اپریل 2019 16:28

ہواوے انٹرنیشل مینز سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ہواوے انٹرنیشل مینز سکواش ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 16 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 غیر ملکی اور 8 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 10 اپریل تک جاری رہے گا۔

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دی تھی۔ تینوں ایونٹس اپریل میں اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ یکم سی5 اپریل تک کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 30 ہزار امریکی ڈالرز مردوں اور 10 ہزار ڈالرز خواتین کیلئے رکھی گئی تھی۔

ہواوے انٹرنیشل مینز سکواش ٹورنامنٹ 6 سے 10 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کی انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کی گئی۔ ایونٹس میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک، آئرلینڈ اور روس کے کھلاڑی شامل ہیں۔