اٹک،سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوںمیں 09ملزمان گرفتار

جمعہ 5 اپریل 2019 20:34

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوںمیں 09ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کی5560گرام چرس،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر کی153کپی شراب برآمد کرلی،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کی01کلاشنکوف ،01پسٹل30بور معہ متعدد روندقبضہ میں لی ،پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کر کی31پتنگیں اور32ڈوریں قبضہ میں لے لیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی سرور خان نے مخبر خاص کی اطلاع پرایک مشکوک شخص گلزار عرف زاری ولد فضل الہی ساکن شینباغ حال محلہ گل آباد شینباغ تحصیل و ضلع اٹک سے گردہ چرس وزنی1660گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ نیو ائر پورٹ کے ایس آئی غلام احمد نے مخبر کی اطلاع پر کاک چوہدریاں کی جانب سے کار نمبریLEB-4729برنگ سیاہ آئی جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرگاڑی کچھ فاصلے پر روک کر گاڑی میں بیٹھی2 اشخاص بھاگ پڑے جبکہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی خاتون نے دریافت پر بتلایا کہ ڈرائیور ملک عاطف عرف مونی جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا ملک شیراز عرف مٹھو پسران مہربان خان سکنائے میاں رشیدہ تحصیل فتح جنگ میرے بھانجے ہیں،مذکوریہ کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل جامع تلاشی لینے پر چرس وزنی2380گرام برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بھاگنے میں کامیاب ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔