عوام میںسیاسی شعور اجاگر کرنا ، حقوق و اختیارات کا احساس جگانا اور ان کی ذہنی سطح کو بلند کرنا بھی سیاسی تنظیموں کے فرائض میں شامل ہیں۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان کی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کے وفدسے با ت چیت

جمعہ 5 اپریل 2019 19:57

عوام میںسیاسی شعور اجاگر کرنا ، حقوق و اختیارات کا احساس جگانا اور ..
کوئٹہ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والی سیاسی قیادت ہی معتبر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات یقین کے ساتھ کی جاسکتی ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور اہم منصوبوں کا آغاز کرنے والے صوبے کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے اس ضمن میں بلوچستان جیسے کم ترقی یافتہ صوبے میں تعلیم ، صحت ، مواصلات ، ذرائع آمد و رفت اوردیگر شعبوں میں پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہی آج کی سیاسی قیادت کی اصل ذمہ داری ہے ۔

یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام میںسیاسی شعور اجاگر کرنا ، حقوق و اختیارات کا احساس جگانا اور ان کی ذہنی سطح کو بلند کرنا بھی سیاسی تنظیموں کے فرائض میں شامل ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ہاں جمہوری نظام مستحکم ہورہا ہے اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا پائیدار حل جمہوریت میں ہی ہے۔